امانت گشکوری: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سماعت کریں گے۔
وزارت قانون نے کل کیلئے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی، وزارت قانون نے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ، وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ٹرائل کیلئے خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا بدھ 30 اگست کو اٹک جیل کے اندر ٹرائل شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔