ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک پنکھے اور بلب کا ایک لاکھ سے زیادہ بل؛خواجہ سراوں کا انوکھا احتجاج

City42, Khwaja Sara protest on electricity bills, Peshawar, transgender agitation in Peshawar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ خواجہ سراوں کا کہنا ہے کہ ایک پنکھے اورر ایک بلب کا ایک لاکھ روپے بل آیا ہے، حکومت ہمیں بجلی چوری پر مجبور کر رہی ہے۔

پشاور کے دلزاک روڈ پر خواجہ سراؤں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بلز اٹھا رکھے تھے اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پہلے سے ہی ہمارا جینا محال کردیا، اب وہیں رہی سہی کسر بجلی بلوں میں ناروا ٹیکسوں نے پوری کردی۔

خواجہ سراؤں نے کہا کہ ایک پنکھے اور بلب کا ایک لاکھ سے زیادہ کا بل آیا ہے جو برادشت سے باہر ہے، خواجہ سراوں نے تالیاں بجا بجا کر کہا کہ حکومت بجلی کے اتنے بھاری بل بھیج کر ہمیں چوری پر مجبور کررہی ہے۔