اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کےمعاملہ پر مزید پیش رفت ہوئی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی میں حساس اداروں اور اسلام آباد پولیس کے تین افسران بھی شامل ہوں گے۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی فوری طور پرتحقیقات کا آغاز کرے گی۔ کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے افسران شامل ہوں گے۔
تحقیقاتی ٹیم کو انکوائری کیلئے ایف آئی اے ہیڈکواٹرز سیکرٹریٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔ تحقیقاتی ٹیم 15 روز کے اندر اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کر کے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروائے گی۔