سٹی 42 : ایشیاء کپ کی افتتاحی تقریب پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ اور نیپال کی معروف گلوکارہ ٹریشالا گرونگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی.
15 سال بعد پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے جس کا افتتاحی میچ کل ملتان اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میچ سے قبل ہوگی۔ افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔