سعید احمد : کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی کئی گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ ریلوے انکوائری کے مطابق خیبرمیل ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس پونے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس پونے تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ کراچی ایکسپریس پونے 3 گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی۔ فرید ایکسپریس فرید ڈھائی گھنٹےاورقراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔
ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ، مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا
29 Aug, 2023 | 08:01 PM