کلمہ چوک اور گلبرگ میں کنٹینر جلانے کا معاملہ ، سماعت 6 ستمبر  تک ملتوی

29 Aug, 2023 | 06:31 PM

سٹی 42: عسکری ٹاور  پر حملہ اور کلمہ چوک پر  کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمودالرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمبر  تک ملتوی کر دی گئی۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر  وکلاء سے  عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں ہر دلائل طلب کر لیئے ۔  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔میاں محمود الرشید نے پولیس کی گاڑیاں جلانے اور گلبرگ میں کنٹینر جلانے اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے  سماعت کی ، گلبرگ پولیس نے عمر سرفراز چیمہ اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے جبکہ گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید  اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔نصیر آباد تھانہ نے میاں محمود الرشید کیخلاف 1078/23 مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں