اویس کیانی: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گیا لیکن اجلاس میں بجلی بلوں کے معاملے میں صارفین کو ریلیف دینے پر فیصلہ نہ ہو سکا ،ذرائع مطابق کے بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورت جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واپڈا اور تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی مفت بجلی کے معاملے پر بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کوبجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سےمتعلق کابینہ کی ہدایت پر طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔
کابینہ نےتوانائی ڈویژن کو ریلیف سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کابیہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ اسٹیرنگ کمیٹی کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ اگزامینیشن اتھارٹی سے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، پاکستان اور بیلارس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔