ویب ڈیسک : ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ33ہزار 500 روپے ہوگئی۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازا ر میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس ہے۔