زلزلہ نے ہلا کر رکھ دیا

29 Aug, 2023 | 04:32 PM

ویب ڈیسک:کیریبین جزیرے نرگنا سے 59 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع وسطی امریکی ملک پاناما کو 5.4 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ یو ایس جی ایس کے مطابق، ملک کے دارالحکومت، پانامہ سٹی، کو ہلکے جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق  زلزلہ کی شدت ریکٹرسکیل پر4۔5 تھی تاہم وسطی امریکہ کے IGC جیو سائنس انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک ابتدائی تشخیص میں اس زلزلہ کی شدت کا تخمینہ 6.2 لگایا گیا تھا۔ 

پاناما میں آنے والے زلزلے سے چند گھنٹے قبل، یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے منگل کو بتایا کہ انڈونیشیا میں بحیرہ بالی کے علاقے میں 7.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جو زمین کی سطح سے 516 کلومیٹر (320.63 میل) نیچے تھا۔

USGS نے X پر نوٹ کیا کہ  "قابل ذکر زلزلہ، ابتدائی معلومات میگنیچیوڈ  7.1"۔

انڈونیشیا کے جیولوجیکل آفس ککا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے (جی ایم ٹی 2 بجے) سے کچھ پہلے اس زلزلہ کے جھٹکےبالی اور لومبوک کے ساحلی حصوں میں  محسوس کئے گئے اور اس زلزلہ کے بعد  6.1 اور 6.5 کی شدت کے دو  مزید زلزلے آئے۔

مزیدخبریں