فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا

29 Aug, 2023 | 04:08 PM

جنید ریاض : فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں کامیابی کا تناسب 47 فیصد رہا۔
 ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیر ،ڈپلومہ ان کامرس، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشنز کے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔امتحان میں کامیابی کا تناسب سنتالیس فی صد رہا۔53 فیصد بچے امتحان میں فیل ہوگئے۔امتحان میں ٹوٹل ایک لاکھ سات ہزار ترپن طلبا وطالبات نے حصہ لیا ،جن میں سے سنتالیس ہزار چھ سو باسٹھ کامیاب قرار پائے۔رزلٹ فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں