بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ

29 Aug, 2023 | 03:52 PM

حسن علی : جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے 2 ستمبر کو بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی،تاجر برادری نے 2ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
 مسجد شہداء کے باہر ہونے والی جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی 2 ستمبر کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جائے گی ۔شہر کی تمام تاجر برادری جماعت اسلامی کی 2 ستمبر کی حمایت کر رہی ہے ۔مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری کا کہنا تھا مہنگائی کے باعث تمام طبقات ایک ہی صف میں کھڑے ہو چکے ہیں اور متاثر ہو رہے ہیں ۔ اگر بجلی کے بلوں میں 13 ناجائز ٹیکسوں کو واپس نہ لیا گیا اور کسی کا میٹر کاٹنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی اسکی مذمت کرے گی اور کسی کا میٹر کاٹنے نہیں دے گی۔
 

مزیدخبریں