بڑھتی مہنگائی میں فرنیچر کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ

29 Aug, 2023 | 02:49 PM

مائدہ وحید : بڑھتی مہنگائی نے تاجر برادری کو بری طرح متاثر کر دیا ، فرنیچر کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا،خریدار نہ ہونے سے فرنیچر بنانے والے پریشانی میں مبتلا ہیں۔
 مہنگائی کے باعث فرنیچر کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔فرنیچر بیچنے والے دکاندار کہتے ہیں کہ فرنیچر کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔جو بیڈ گزشتہ سال 30ہزار تک ملتا تھا ،اس سال 80ہزار پر جا پہنچاہے۔فرنیچرز کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو گیا کہ گاہک قیمت سن کہ کانوں کو ہاتھ لگا لیتے۔دکاندار کا کہنا ہے سارا دن فارغ بیٹھ کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اوراپنے پاس سے بل ادا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں