عمران خان کی سزا معطلی پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا

29 Aug, 2023 | 01:26 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا معطلی پر شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی،چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔

 سابق وزیر اعظم نے ’ٹویٹ پر  پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟

‎انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے ،نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا،ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔ 

‎شہباز شریف نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے ،چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا،‎9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔

مزیدخبریں