سعید احمد :اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 3روپے مہنگا ہوگیا۔
رپو ٹ کے مطا بق اوپن مارکیٹ ڈالر 315 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 343 روپے پر برقرار،برطانوی پاؤنڈ 399 روپے اماراتی درہم 30پیسے بڑھ کر 87روپے 80 پیسے جبکہ سعودی ریال 84 روپے 80پیسے کا ہو گیا ۔
وا ضح رہے کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر302سےکم ہوکر301.95روپےپرآگیا ہے، گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 315 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل مشکلات پیدا کررہے ہے،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں درآمدات 33 فیصد اضافے سے 4.22 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ،بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے بھی روپے پر شدید دباؤ ہے ۔