سٹی42: سٹار اتھلیٹ ارشدندیم آج رات ترکش ایئرلائن کی فلائٹ سےلاہورپہنچ گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر مداحوں نے پاکستان کے لئے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں پہلا سلور میڈل حاصل کرنے والے نوجوان کھلاڑی کو گلدستوں اور پھولوں کے ہاروں کے ساتھ لاد دیا۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب بارہ بجے ارشد ندیم براستہ استنبول سے لاہور پہنچے،لاہورایئرپورٹ پراٹھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سےارشدندیم کااستقبال کیا گیا، اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود مداحوں نے ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگائے، اپنے ہیرو کےساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان سے آٹو گراف لئے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈکیجانب سےارشدندیم کیلئے50لاکھ انعام کااعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی انٹرینشل اتھلیٹ ارشد ندیم کےسلور میڈل جیتنے کی شاندار کامیابی پر ان کے لئےدس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاتھا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے۔
صادق سنجرانی نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا۔ ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دکھائی۔چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر ی کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گے۔
شیئر کریں: