بجلی کا بِل، فیصل آباد میں نوجوان نے خودکشی کرلی

29 Aug, 2023 | 01:50 AM

ویب ڈیسک:   فیصل آباد میں ایک نوجوان نے مبینہ طور  پر   بجلی کا بل زیادہ  آنے  پر   خودکشی کرلی۔

خودکشی کا افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طورپر بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنے سر میں گولی مارلی، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا، اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں