ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹریٹ لائٹس ایک ایک کر کے گل ہو گئیں، لاہور کی بہت سی  سڑکوں پر تاریکی کاراج

Lahore Street Lights, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طلحہ اشرف: لاہور شہر کے بہت سے علاقےآج کل دن ڈھلتے ہی اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر لگی سٹریٹ لائٹس خراب ہو چکی ہیں ۔سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے روڈ ایکسیڈنٹ بھی بڑھنے لگے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی شکایات تواتر سے آ رہی ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹس کی بروقت  مرمت اور تبدیلی کا اہتمام نہ ہونے کے سبب ایک ایک کر کے بہت سی سڑکیں تاریک ہوتی جا رہی ہیں۔

سٹی42 کے ایک جائزہ کے مطابق آج کل رات کے وقت فیروز پور روڈ اور مسلم ٹاؤن موڑ کی سٹریٹ لائٹس بند رہتی ہیں،  پیکو روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ پر اندھیروں کا راج ہوتا ہے۔  مولانا شوکت علی روڈ کی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔ سٹریٹ لائٹس کی بندش سے مولانا شوکت علی روڈ پر اندھیر وں کا راج ہے۔ سڑک پر آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہو گیا
سٹریٹ لائٹس کی بندش سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اندھیرے کے باعث حادثات اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سکے سبب خراب ہو جانے والی سٹریٹ لائٹس کو  بروقت روشن نہ کیا جا سکا۔
ان علاقوں کےمکینوں کو رات کے اوقات میں سفر کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
شہریوں نے انتظامیہ سے سڑکوں پر لگی لائٹس ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔