وقاص عظیم: نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فارما انڈسٹری کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز کا اپنی سال بھر کی آمدنی ملک کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
وزیر صنعت و پیداوار سے پی پی ایم اے کے چیئرمین فاروق بخاری کی قیادت میں وفد نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دواسازی کی صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی تھا۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ملک کے معاشی حالات کو بڑھانے کے لیے برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نےعالمی منڈی میں مسابقتی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل وفد پر زور دیا کہ وہ تقابلی پالیسی کا فریم ورک تشکیل دیں۔اس فریم ورک کو بدھ تک پیش کیا جائے۔
فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے رہنماؤں نے اپنے شعبے کے لیے وزیر کی حمایت اور لگن کو سراہا اور انہیں وزارت صنعت و پ تجارت کے اہداف کے حصول کی کوشش میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔