(ویب ڈیسک)عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل تک ہوگئی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائےگا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔
برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے, ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے. اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا۔
ذرائع اوگرا کا کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجواے گا، گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہیں،عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔
ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی، عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائےگا.
وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اگست کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔