خدیجہ تشدد کیس کا محفوظ فیصلہ آگیا

29 Aug, 2022 | 08:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) خدیجہ تشدد کیس میں مدعیہ کے وکلا کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ 

فیصلے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کریں گے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی عارف نے کیس واپس سیشن جج کو بھجوا دیا۔

 وکلا کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ کیس میں زیادتی کی دفعات ہیں، کیس سپیشل کورٹ سن سکتی ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی عارف کی عدالت سپیشل کورٹ نہیں ،وکلا کے اعتراض پر عدالت نے کیس سننے یا نہ سننے کافیصلہ محفوظ کیاتھا۔

واضح رہے کہ  فیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کر لیا  گیا اور  اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا،  لڑکی سے شرمناک حرکات  کی گئیں بہیمانہ تشدد   اور جنسی طور پر ہراساں  کیا گیا ہے۔ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے طوفان مچ   گیا تھا۔

ملزم دانش نے اپنی بیٹی عنا شیخ اور گارڈز کے ساتھ مل کر لڑکی کو گھر سے زبردستی اغوا    کیا تھا۔ ملزمان لڑکی کو یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لے گئے اور  وہاں پر اسے زبردستی جوتے چاٹنے پر مجبور کیا جاتا رہا اور اس کے ساتھ ساتھ اسکے بال بھی کاٹ دیے گئے ۔ یہ سب کرتے ہوئے اسکی ویڈیو  بھی بنائی ۔

مزیدخبریں