(راو دلشاد )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار عابد شیر علی پر جرمانہ عائد کر دیا.
تفصیلات کےمطابق ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کر دیا. عابد شیر علی نے حلقہ این اے 108 فیصل آباد کی مساجد میں وفاقی حکومت کی طرف سےبجلی بلوں سے اوور بلنگ سرچارج ختم کرنے کے اعلانات کروائے.
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہناتھا کہ حلقہ انتخاب میں ایسے اعلانات کروانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے. امیدوار عابد شیر علی کو 3 روز کے اندر 25ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سےکروانے پر نوٹس دیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق عابدشیر علی نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔