معروف بھارتی اداکار کینسر میں مبتلا، حالت بدتر 

29 Aug, 2022 | 07:39 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)   معروف بھارتی اداکار گلے کے کینسر میں مبتلا، حالت بدتر  ، اداکار ہریش رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے کا کینسر چھپانے کےلیے فلم میں داڑھی رکھی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مشہورِزمانہ فلم ’کے جی ایف‘ کے  کناڈا فلموں کے اداکار ہریش رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھے، جس سے پیدا ہونے والی سوجن چھپانے کے لیے میں داڑھی رکھی تھی۔

اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ  انہیں سرجری کروانے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے اب ان کی حالت بدتر ہوگئی ہے۔

کناڈا اداکار نے بھارتی میڈیا کو دیئے  انٹرویو کے دوران اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ قسمت سے فرار ممکن نہیں، اداکار نے بتایا کہ وہ پچھلے 3 سال سے کینسر میں مبتلا ہیں ، کینسر کی سرجری میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ شروع میں میرے پاس ناکافی رقم تھی اور اب تو حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سرجری صرف اس لیے روک دی تھی کہ میرے پاس پہلے پیسے نہیں تھے، میں نے فلموں کی ریلیز کا انتظار کیا، اب مرض چوتھے مرحلے میں داخل ہوگیا تو حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں