ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

PSO کی گاڑی مالکان کے لئے شاندار سہولت

PSO electric charging station
کیپشن: PSO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے پر مختلف کار کمپنوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی، الیکٹرک گاڑیاں خریدنے والوں کے لئے بھی اچھی خبر سامنے آئی ہے، پی ایس او  نےالیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کیلئے بہترین اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل نے الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کے لئے شاندار سہولت کا آغاز کردیا ہے، پی ایس او کی جانب سے بھیرہ سروس ایریا، اسلام آباد،لاہور موٹروے (ایم 2) پر الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے کے لیے چارجنگ سٹیشن قائم کیا ہے،چارجنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئےآئل کمپنی پاس EV چارجنگ نیٹ ورک کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

گزشتہ سال ٹیسلا انڈسٹریز نے لاہور،اسلام آباد موٹروے سے ملحقہ بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر دو الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز نصب کیے۔ یہ دونوں پراجیکٹس ٹیسلا انڈسٹریز کی جانب سے مکمل کیے گئے تھے۔ 'چن EV سٹیشن' ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان کا ایک نجی منصوبہ ہے جس کا نام ندیم افضل چن کے نام پر کھا گیا ہے۔

چن EV سٹیشن بھیرہ ساؤتھ سروس اسٹیشن کے ایگزٹ پر واقع ہے، 4 high-end ultra-fast EV چارجنگ پوسٹس دی گئی ہیں جن میں سے تین یورپین EVs جبکہ ایک جاپانی الیکٹرک گاڑی کے لیے مختص کی گئی ہے۔نصب کئے گئے تمام چارجرز پاکستان میں ہی بنائے گئے ہیں۔ان پر ایک وقت میں 4 گاڑیاں چارج کی جاسکتی ہیں۔30 منٹ میں گاڑی کو 100 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer