ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام  پر ایک اور مصیبت آن پڑی

مہنگائی،سبزیاں،پیاز،ٹماٹر،شملہ مرچ،سرکاری ریٹ،مارکیٹ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ دلاور) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام  پر ایک اور مصیبت آن پڑی،مشکلات میں کمی نہ ہوئی۔
سبزیوں کی قیمتوں میں 60 روپے کلو تک اضافہ،سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی تضاد برقرار رہا۔ پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 210 روپے کلو ،بازار میں 300 روپے، ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 250 روپے جبکہ مارکیٹ میں 370 روپے کلو میں فروخت ہوئی۔

لہسن چائنہ سرکاری نرخ 280 ،،بازار میں 350، ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 345 روپے کلو لیکن بازا میں 400 روپے کلو فروخت ہوا۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شملہ مرچ سرکاری نرخ 350 روپے فی کلوگرام لیکن بازار 400 اور سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 140 جبکہ دوئم 100 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 180 کلو فروخت ہوئی۔

لیموں کی سرکاری قیمت 230 روپے کلو ،بازار میں 280، مٹر سرکاری نرخ 270 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کلو فروخت ہوئے۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے منڈی میں سبزیوں کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔