(ویب ڈیسک) عمران خان کی لائیو تقاریر پر پیمرا پابندی ختم،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان پر پابندی کا پیمرا آرڈر معطل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی کو ختم کرتے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں پیمرا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کراختیار سے تجاوز کیا،موجودہ حالات میں عمران خان کی تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجہ نہیں، پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست پر پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ پیمرا افسر نامزدکرے جوپیش ہوکرنوٹی فکیشن کے اجراکی وضاحت کرے، عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کا نوٹی فکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا۔