میٹرک، انٹر کے پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیل

29 Aug, 2022 | 06:02 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں رٹہ سسٹم کا خاتمہ، میٹرک اور انٹر کے پیپر پیٹرن میں تبدیلی کردی گئی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 میں %50 کنسپچول سوالات شامل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں 2024 میں میٹرک اور انٹر کے امتحان میں 70 فیصد پیپر میں کنسپچول سوالات شامل کیے جائیں گے۔ 2024 کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے ہر پیپر میں صرف 30 فیصد رٹہ کے سوالات شامل ہوں گے۔

کنسپچول سوالات شامل کرنے سے طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق صرف تصوراتی سوالات پر عبور رکھنے والے طالب علم امتحان پاس کرسکیں گے۔

مزیدخبریں