ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کو بڑاجھٹکا؛عمران خان نے اہم وکٹ گرادی

imran khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اسرار بٹ اور ان کے بھائی قیصر بٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بنی گالہ میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان سے پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اسرار بٹ اور ان کے بھائی قیصر بٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مفلر پہنائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کے پارٹی میں آنے سے پی ٹی آئی انشا اللہ اور مضبوط ہو گی۔