شہباز گل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

29 Aug, 2022 | 11:36 AM

ویب ڈیسک:ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر پولیس کو ملزم کے خلاف ریکارڈ وکیل کو دکھانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے کیس کا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔

  وکیل برہان معظم نے عدالت سے استدعا کی کہ کیا ہم ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے خلاف کیا شہادت ہے؟ عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف ریکارڈ وکیل کو دکھانے کا حکم دے دیا۔

  پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم ضمنی نہیں دکھا سکتے، باقی ریکارڈ دکھا دیتے ہیں جس پر جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ ٹھیک ہے آپ ضمنی نہ دکھائیں ان کو باقی ریکارڈ دکھا دیں۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں