ویب ڈیسک: سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطباق بارشوں اور سیلاب سے 1061 افراد جاں بحق اور 1575 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 349 ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 242، 242 اور پنجاب میں 168 افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے آزاد کشمیر میں 38 افراد، گلگت بلتستان میں 17 اوراسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک سیلاب سے 157 پل تباہ ہوچکے ہیں، اور تقریباً 3457 کلومیٹر شاہراہوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق 9 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں کو سیلاب میں نقصان پہنچا، 7 لاکھ 27 ہزار مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں، اور مجموعی طور پر سیلاب سے 110 اضلاع متاثرہیں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔