لاہور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، 6 افراد زخمی

29 Aug, 2022 | 10:23 AM

ویب ڈیسک :لاہورکے علاقہ کاہنہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کاہنہ کے گلویڑہ گاؤں میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سلیم، بابر، اختر حسین، فوزیہ، مجیداں اور ساجدہ بی بی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں گروہوں کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ریاض، سلمان، آصف علی، اللہ وسایا، بلال اور عمر علی شامل ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں