ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سوئمنگ پول میں بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی کو سوئمنگ پول میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دای گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ ماریہ بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ سوئمنگ پول پر گئی، نہاتے ہوئے وہ پول سے غائب ہوگئی، پول کے مالک علی رضا نے بتایا کہ بچی گھر چلی گئی، ماریہ کو ہر جگہ تلاش کیا گیا لیکن وہ کہیں نہیں ملی۔ایف آئی آر متن کے مطابق دوبارہ سوئمنگ پول آنے پر پتا چلا کہ بچی ڈوب گئی تھی، اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

والدین کا الزام ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، قتل ہفتہ کو ہوا تھا پولیس نے صرف ایف آئی درج کی ہے۔اہل خانہ اور محلے داروں نے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور سڑک بلاک کردی۔

پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے جو بھی قتل میں ملوث ہوا گرفتار کریں گے۔