موٹاپے اور اضافی چربی سے نجات کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟نئی تحقیق

29 Aug, 2021 | 09:49 PM

Imran Fayyaz
موٹاپے اور اضافی چربی سے نجات کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟نئی تحقیق
موٹاپے اور اضافی چربی سے نجات کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟نئی تحقیق

 (ویب ڈیسک)ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دن بہ دن وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں ۔غذا کا براہ راست اثر جسم اور مجموعی صحت پر آتا ہے،  کچھ غذائیں ہمارے علم میں آئے بغیر موٹاپے کی وجہ بن رہی ہوتی ہیں۔

 موٹاپے اور اضافی وزن یا چربی سے نجات خاصا مشکل ہے ، دنیا بھر میں کروڑوں افراد درمیانی عمر میں پہنچ کر موٹاپے یا توند نکلنے کے مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ موٹاپے کا شکار افراد ورزش، ڈائٹنگ سمیت دیگر بہت سے طریقے اپناتے ہیں لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں اضافی چربی سے نجات کا آسان طریقہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے  منقا کا خالص جوس روزانہ غذا میں شامل کرنے سے جتنی چربی چار ہفتوں کی روزانہ ورزش سے جلتی ہے اتنی ہی اس پھل کے استعمال سے پگھلتی ہے۔ 

اگر ایک ہفتے تک مسلسل دن میں دو بار منقا کھایا جائے تو یہ چربی پگھلانے کے عمل کو بڑھا دیتی ہیں جو کہ ایک ہفتے میں 27 فیصد تک چربی جلاتے ہیں جبکہ تحقیق میں شامل ایک شخص کے چربی پگھلنے کی شرح پچپن فیصد تک بھی تھی۔

محققین کے مطابق منقا غذائیت  سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ورزش کے دوران خون کی روانی کو بڑھا کر چربی گھلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

  دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایسی اشیا سے بچا جائے جو موٹاپے کا باعث ہیں،  میٹھے مشروبات، اضافی چکنائی اور مرغن غذاؤں سے موٹاپا آتا ہے، یہ تو سب ہی کو معلوم ہے  لیکن  روزانہ کی بنیاد پر لال گوشت کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے، لال گوشت کھانے کے نتیجے میں ناصرف موٹاپا بلکہ یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے ، لال کے بجائے سفید گوشت مرغی اور خصوصاً مچھلی کھانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں