لمبے بال رکھنے والی لڑکیاں اب لاکھوں روپے کما سکیں گی

29 Aug, 2021 | 06:48 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لمبے بالوں والی لڑکیوں کے لیے اچھی خبر، لاہور میں لانگ ہیئر فیشن ماڈلنگ ایجنسی کا قیام، پانچ فٹ سے زائد لمبے بالوں والی لڑکیاں لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتی ہیں۔

بناؤ سنگھار خواتین میں کافی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بغیر خواتین خود کو ادھورا سمجھتی ہیں لیکن اگر بات کی جائے بالوں کی تو  لمبے بال ان کے حسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور ایسے خواتین مرکز نگاہ  بن جاتی ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں لمبے بال آمدنی کا زریعہ ہیں۔لمبے بالوں والی لڑکیاں اپنے گھنے اور لمبے بالوں کی ماڈلنگ کے زریعے نہ صرف کثیر زرمبادلہ کماتی ہیں بلکہ شہرت بھی حاصل کرتی ہیں۔

پاکستان میں بھی وقاص نامی نوجوان نے لاہور کے اندر لانگ ماڈلنگ ایجنسی کی شروعات کر دی ہے اور پر امید ہے کہ پاکستان کے معروف ہیئر برانڈز ان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دیں گے۔ 
وقاص کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں لڑکیوں میں بال کٹوانے کا رواج ہے، مگر اب لمبے بالوں سے آمدنی کے آگاہی پروگرام ترتیب دے کر اس حوالے سے لڑکیوں کو  تیار کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں