کورونا کی بگڑتی صورتحال، ای سی او سی کا دبنگ فیصلہ

29 Aug, 2021 | 04:03 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے انسدادِ کورونا ایس اوپیز کا دائرہ کار مزید 14 شہروں تک بڑھا دیا۔اب 27 شہروں میں تجارتی سرگرمیاں شب آٹھ بجے ختم کرنا ہوں گی جبکہ مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی۔

کورونا کی چوتھی لہر کو لگام ڈالنے کے لئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اب انسدادِ کورونا ایس او پیز کا اطلاق 13 کے بجائے 27 شہروں پر ہوگا جبکہ مزید 14 شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی پابندیوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔کورونا مخالف ضوابط پر  11 شہروں اسلام آباد، کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد، میرپور، گلگت بلتستان، اسکردو، پشاور، سوات، ہری پور ، مانسہرہ اور لوئر دیر وغیرہ میں عمل درآمد لازم ہے۔ 27 شہروں میں کاروباری سرگرمیاں شب آٹھ بجے ختم کرنا ہوں گی جبکہ مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی۔

ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی۔ ٹیک اوے کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ شادیوں کی انڈورتقریبات پر مکمل پابندی ہو گی مگر آؤٹ ڈور تقریبات کی 300 مہمانوں کیساتھ اجازت ہے۔ سینما گھروں پر پابندی برقراررہے گی جبکہ انڈور جم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے۔
دفاتر میں محض50 فیصد اسٹاف کی حاضری کی اجازت، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصدجبکہ ٹرین 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلے گی۔تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز بندرہیں گے تاہم عوامی پارکوں میں کورونا مخالف پروٹوکول کیساتھ داخلے کی اجازت ہو گی۔ تعلیمی ادارے بھی 50فیصد حاضری کیساتھ کھلے رہیں گے جبکہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظرِثانی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں