(ویب ڈیسک)شہر میں بادلوں کا بسیرا موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بادلوں کا بسیرا ہے ،درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ہوا میں نمی کاتناسب58 فیصد ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں تیزہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش کی پیش گوئی کر دی۔
دوسری جانب اگر ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توراولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے ایک جانب تو حبس میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو دوسری طرف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو چکا ہے جس سے شہریوں شدیدمشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔