معروف اداکارہ زباب رانا کے والد انتقال کر گئے

29 Aug, 2021 | 03:17 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ زباب رانا کے والد کا کورونا وائر س کےباعث انتقال کرگئے۔

  اداکار فیضان خواجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سٹوری کے ذریعے زباب رانا کے والد کے انتقال کی سے متعلق پیغام جاری کیا۔سٹوری میں فیضان خواجہ نے لکھا کہ میری دوست زباب رانا کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور اس وقت میری دوست انتہائی تکلیف میں ہے، آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ زباب کو صبر اور ہمت دے۔

دوسری جانب زباب رانا کی ٹیم کی جانب سے بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ براہِ کرم! زباب رانا کے مرحوم والد کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔اداکارہ کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں