نثار حویلی، شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن

29 Aug, 2020 | 10:23 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( سٹی 42 ) حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی یاد میں شہر میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثار حویلی سے برآمد ہوگیا، عزاداروں کی نوحہ خانی، گریہ زاری اور ماتم جاری ہے۔

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے، مرکزی جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ سید مظعین عباس کاظمی نےمصائب اہل بیت بیان کئےجبکہ علامہ امجد علی عابدی نے شبیہ ذوالجناح برآمد کرایا۔
نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ دربتول پہنچ گیا ہے جو مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے ہے۔

جلوس اپنے روایتی راستوں صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ 

یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کی وجہ سے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. پنجاب بھر میں 3780 مجالس اور 1713 جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے قائم کردہ کنٹرول روم سے پنجاب کی تمام مجالس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہےجبکہ کنٹرول روم سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جاۓ گی. 

مزیدخبریں