بابر اعظم کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا

29 Aug, 2020 | 05:21 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ سے ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ  طے پاگیا،بابراعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ایونٹ میں شرکت کریں گے،  پی سی بی نے بابراعظم کو این او سی جاری کر دی، سمر سمیٹ نے بابر اعظم کی دستیابی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے اور  ٹی 20 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سمرسیٹ کاﺅنٹی سے معاہدہ طے پاگیا ہے،پی سی بی نے بابر اعظم کو انگلینڈ ڈومیسٹک ٹی 20کپ میں کھیلنے کی اجازت دے دی،بابر اعظم دورہ انگلینڈ کے فوری بعد سمر سیٹ کاؤنٹی کو جوائن کریں گے۔

بابر اعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے،بابر اعظم لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آﺅٹ راﺅنڈ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے بابراعظم نے گزشتہ سال بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کی اور ایونٹ کے ٹاپ سکورر رہے، 52.54 کی اوسط سے ایک سنچری کی بدولت 578 رنز سکور کیے۔

مزیدخبریں