سٹی 42 :معروف لوک گلوکار شفا اللہ روکھڑی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
شفااللہ خان روکھڑی کودل کا دورہ پڑنے پر اسلام آباد لایا گیاتھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے میانوالی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، شفا اللہ روکھڑی کی نماز جنازہ اور تدفین میانوالی میں کی جائے گی۔
ان کے انتقال پر ریحام خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ "معروف فولک سنگر شفاءاللہ خان روکھڑی وفات پا گئے ، اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے"۔
انہوں نے بہت سے معروف گانے گائے جن میں سے "اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے " ان کی پہچان بنا تھا۔
یاد رہے ان کا بیٹا ذیشان روکھڑی بھی گلو کار ہے،روکھڑی پروڈکشن کے یو ٹیوب چینل پر 10لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔