لڑکی نے دھوکا دینے والے بوائے فرینڈ کی شکایت وزیر اعلیٰ کو لگادی

29 Aug, 2020 | 03:36 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:لڑکی نے دھوکا دینے والے بوائے فرینڈ کی شکایت وزیر اعلیٰ کو لگادی ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر  لڑکی کی   فحش ویڈیو   ویڈیو بنالی ، بعد میں شادی سے مکر گیا جس کے بعد لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

جونپور کے نواحی گاؤں میں ایک لڑکی نے الزام لگایا کہ اسی کے گاؤں کے لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی اور فحش ویڈیو بنالی۔ جب میں نے شادی کا کہا تو وہ آگے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔لڑکی اور اس کی والدہ ملزم کی دھمکیوں کے بعد پولیس کے پاس پہنچ گئی، پولیس لڑکے کو گرفتار کرنے آئی تو گاؤں کے بزرگ بیچ میں پڑ گئے اور فریقین میں صلح صفائی کی کوشش کی تاہم لڑکا ایک بار پھر پولیس کے سامنے بھی شادے سے مکر گیا جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔


لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر لڑکی نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کی ہیلپ لائن پر کال کردی ہے جس کے بعد اب ایکشن لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں یہ قانون موجود ہے کہ شادی کا جھانسہ دے کر کسی لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا جائے تو یہ ریپ کے زمرے میں آتا ہے۔

مزیدخبریں