(سٹی42)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار یک جہتی کیا،وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی راہ اپنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف شہر قائد اور ملک سے دیگر حصوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع ہو اظہار افسوس کیا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کریں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنان کو سختی سے تاکید کی کہ متاثرین کی مدد کے لئےکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی راہ اپنائے، سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، حیرانی ہے کہ حکومت نے کیا تیاری کی تھی؟ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم رات تک کمزور پڑسکتا ہے ۔شہر میں کہیں درمیانے تو کہیں تیز درجے کی بارش برس رہی ہے ۔ 30 اگست سے شہر میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے ۔ 30 اگست سے شروع ہونے والا مون سون کا ساتواں سپیل دو روز تک برسے گا۔
لاہور میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی، گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کی وجہ سےبند روڈ کی افضال کالونی میں افسوسناک سانحہ پیش آیا، بارش سے متاثرہ گڈز کمپنی کے دفتر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 جاں بحق ہوگئےتھے، مرنے والوں میں 24 سالہ عظمت، 40 سالہ خلیل اور 26 سالہ آصف شامل جبکہ چوتھی لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔مسلسل بارشوں سے جہاں موسم میں تبدیلی آئی وہیں شہر کی صورت بھی بدل گئی۔ شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔