ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھندا ڈال کر شوہر کی خودکشی، وجہ بھی سامنے آگئی

پھندا ڈال کر شوہر کی خودکشی، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں 36 سالہ شخص نےگھریلو جھگڑوں سے تنگ آکرخودکشی کرلی،پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موہلنوال کےعلاقےپنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں سعید نامی شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس کے مطابق36 سالہ سعید کی بیوی گھریلو جھگڑے کی وجہ سےگھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، بیوی کےچھوڑ جانے پر سعید نے دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔

واضح رہے کہ عدم برداشت کی جگہ ہمارے رویوں میں ختم ہوچکی ہے ایک دوسرے کی جان لینا عام ہوگیا، معمولی سی تلخ کلامی پر صورت حال سنگین رخ اختیار کرلیتی ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم،بے گھر اور بے آسرا ہوجاتے اور عمر بھر ذلت وخواری میں گزار دیتے ہیں، گھریلو ناچاکی، بے راہ روی اور ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے سبب شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ ہر گھر میں تو نہیں لیکن موجودہ دور میں ایسا ہونا عام ہوتا چلا جارہا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جنہیں روکنے کے لیے اب تک کوئی موثر کوشش نظر نہیں آرہی۔ کم علمی، جہالت اور اخلاقیات کی کمی اِن واقعات کی وجوہات قرار دی جاسکتی ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کام پڑھے لکھے لوگ بھی کرتے ہیں۔ 

گزشتہ دنوں  گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں اسد  نے اپنی بیوی زنیرہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا،دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور زنیرہ کے والدین نے اسد کو روکنے کی کوشش تو ملزم اسد بیوی زنیرہ پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer