(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان جویرہ اور ان کے شوہر سعود پر سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے ایک اور الزام لگاتے ہوئے اہم انکشاف کیا، جس پر دونوں میاں بیوی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ومیزبان جویرہ اور فلموں میں کام کرنے والے ان کے شوہر اداکار سعود آج کل پریشانی کا شکا رہیں، اب ان پر ایک اور نیا الزام سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی طرف سے عائد کیا گیا،سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ’او ماں‘ گانا اُن کا سکرپٹ تھا جو ماؤں کے عالمی دن پر چلایا گیا تھا، یہ سکرپٹ انہوں نے فیسٹیول کے لیے رکھا تھا جو کہ جویریہ سعود کو دے دیا تھا اور بعد ازاں اس کا کریڈٹ جویریہ سعود نے مجھے نہیں دیا۔
سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے انکشاف ظاہر کیا کہ اس پوری محنت میں یکساں کام کیا اورلکھاری کے طور پر بھی جویریہ سعود کا نام موجود تھا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر جویرہ اور ان کے شوہر سعود پر الزامات لگا چکی ہیں جس میں انہوں جویریہ سعود اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگایا تھا اور دیگر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔ علاوہ ازیں اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود پر ایک کروڑ روپے ہڑپ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
اداکارہ شیری نے بھی الزام عائد کیاتھاکہ جویریہ اور سعود نے ان کے بھی پیسے ادا نہیں کئے،اداکارہ شیری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جویریہ اور سعود نے ان کے تقریباً 90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا نہیں ہے۔
میں نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو بھی دیکھی تھی، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ میرا ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوا ہے، میں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 6 سے 7 سال کام کیا ہے اور اس دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔