ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجالس،جلوس اور گریہ زاری ،عزاداروں کا ماتم

مجالس،جلوس اور گریہ زاری ،عزاداروں کا ماتم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی ،ذیشان صفدر:آٹھویں محرم الحرام کی مناسبت سے نثار حویلی میں مجلس اعزا کا اہتمام، علامہ امجد علی عابدی نے اہلبیت ؑکے فضائل و مصائب بیان کیئے، عزاداروں کی غم حسین میں گریہ زاری اور ماتم کیا گیا،لٹن روڈ پر بھی مجلس اعزا ہوئی ۔

نثار حویلی میں آٹھویں محرم الحرام کی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزاء میں امام حسین علیہ السلام کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، قمر عباس اور ہمنواؤں پرمشتمل بیلاپارٹی نے کربلا میں اہلبیت کے مصائب و قربانیوں پرمرثیہ خوانی کی،ذاکر محمد عباس نے کربلامیں اہل بیت عظام کے مصائب بیان کئے۔


علامہ امجد علی عابدی نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب پر تفصیلی روشنی ڈالی، دورانِ مجلس اہلبیتؑ کیساتھ کربلا میں ہونیوالے ظلم پر عزاداروں نے گریہ زاری اور ماتم کیا،مجالس کے پُر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،آغا شاہ حسین قزلباش کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان ، ایس ایس پی فیصل شہزاد، ایس پی سٹی تصور اقبال نے اندرون موچی گیٹ اور نثار حویلی کا دورہ کیا۔

دوسری جانب آٹھ محرم الحرام کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینیہ،زینبیہ لٹن روڈ میں مجلس عزاء کا انعقاد کیاگیا،علامہ موسیٰ حیدر زیدی نے اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کئے۔مجلس کے اختتام پر عقیدت مندوں نے عزاداری کی اور شبیہ ذوالجناح کی زیارت کی،مجلس عزاء کے شروع میں شہداء کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے مرثیہ خوانی کی گئی۔


مجلس عزاء میں علامہ موسیٰ حیدر زیدی نے اہل بیت کے فضائل اور مصائب بیان کیے،مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے مجلس ا عزاء میں شرکت کی اور مصائب سنتے ہوئے گریہ کیا۔مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔مومنین ومومنات نے شبیہ ذوالجناح کی زیارت کی اور شہداء کربلا کے غم میں نڈھال ہوکر عزاداری کی،مجلس اعزاء کے اختتام اور ذوالجناح کی برآمدگی کے بعد مجلس عزاء میں شریک عزاداروں نے دین اسلام کے لیے شہداء کربلا کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer