ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا

رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ   بینک اکاؤنٹ کا ہیکرز نے صفایا کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شوبز سے کنارہ کشی کرکے مذہبی راہ اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میرے بینک اکاؤنٹ کو خالی کردیا،بقول ان کے گزشتہ روزمری میں پیسوں کی ضرورت پڑی تو اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا، پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے، واقعہ کی تحقیقات کرائی گئی تو معاملہ سامنے آیا کہ سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ کا ہیکرز نے صفایا کردیا۔

رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے جب متعلقہ بینک حکام سے بات کی تو انتظامیہ نے جواب دیا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔

واقعہ کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں معروف نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔ اگر ہم ان معروف بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے54ہزار روپے نکالے گئے ہیں، یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ16خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ  شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد حجاب اور برقعہ کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کرایا تھا،ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ چند روز قبل جب میں گھر آئیں تو 5 خواتین مدد مانگے کیلئے ان کے دروازے کے باہر موجود تھیں ان خواتین نے کہا کہ آپ اداکاری اور ٹی وی کو خیر بعد کہنے کے باوجود ہماری مدد کرتی ہیں جبکہ آپ کے آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer