پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، کریک ڈاؤن کا فیصلہ

29 Aug, 2020 | 11:26 AM

Sughra Afzal

مال روڈ(ریحان گل) پنجاب حکومت کا پلاسٹک بیگز پر پابندی کا دوسرا فیز شروع کرنے کا فیصلہ، اب فارمیسیز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، پہلے مرحلے میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور بیکریز کو پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنے کا پابند کیا گیا تھا اب دوسرے مرحلے میں فارمیسیز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

محکمہ ماحولیات نے کریک ڈاؤن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ٹیمیں پہلے ایک ہفتے تک فارمیسیز کو آگاہی دیں گی، ڈیڈ لائن کے بعد خلاف ورزی کرنے والی فارمیسیز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز اورفارمیسیزمیں بھی پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی عائر کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نےہارون لطیف کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا تھا جس میں محکمہ تحفظ ماحول کو پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کےاستعمال پر پابندی کے حکم پرعملددرآمد کرانے کا حکم دیا گیا تھا اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز،پھل فروشوں اور پرچون دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتےکا نوٹس دینے کا کہا گیا تھا۔

مزیدخبریں