سٹی 42:پاکستان نے یو ٹیوب اور ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کرکے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر فحش اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے یوٹیوب حکام سے رابطہ کر کے غیر اخلاقی، فحاشی و عریانی اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی اور فحش مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی۔
اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے -
یاد رہے پاکستان میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے لاکھوں صارفین ہے ،لوگ یہاں ان ایپس اور ویب سائٹس کو بہت پسند کرتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق ٹک ٹاک کے استعمال میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔