( علی عباس ) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے ایڈہاک ریلف الاؤنس 2019 میں اضافے کی منظوری دے دی۔
محکمہ بلدیات میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کا دیرنیہ مطالبہ تھا کہ ان کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، جس پر سیکرٹری لول گورنمنٹ اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ کی متفقہ منظوری کے بعد سیکرٹری بلدیات نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد جبکہ گریڈ سترہ سے بیس تک کے افسران کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق نئے مالی سال 20-2019 سے ہوگا جبکہ یکم جولائی الاؤنس بھی ملازمین کو اگست کی تنخواہ کیساتھ دیا جائے گا۔