(زاہد چودھری) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثناءاللہ کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا، کارڈیالوجسٹ، اینڈوکرینالوجسٹ اور نیوٹریشنسٹ بورڈ میں شامل ہیں۔
منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنااللہ کے چیک اپ اور مناسب خوراک تجویز کرنے کیلئے عدالت کے حکم پر چار رکنی میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا۔ پی آئی سی کے کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان، ڈاکٹر حامد خلیل، آئی پی ایچ کی نیوٹریشنسٹ پروفیسر ڈاکٹر سیما امداد اور میو ہسپتال کے اینڈوکرینالوجسٹ ڈاکٹر فواد رندھاوا بورڈ میں شامل ہیں۔
میڈیکل بورڈ رانا ثناء اللہ کے چیک اپ اور مناسب خوراک کیلئے ڈائٹ چارٹ بھی تجویز کرے گا۔