نئے پاکستان میں غریب طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہوگیا

29 Aug, 2019 | 03:56 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھاتے عوام کو ایک اور جھٹکا، اُردو بازار اور پیپر مارکیٹ میں کاغذکی فی کلو  قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا گیا، تاجروں نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ملز پر ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق پیپر مارکیٹ میں کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد کاغذ کی نئی قیمت 120 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے،اسی طرح فی ٹن کاغذ کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن کاغذ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا ہوگیا، کاغذ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب طالبعلموں اور انکے والدین کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا۔

دوسری جانب سینئر رہنما آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن خامس سعید بٹ کا کہنا ہے کہ مخصوص ملیں حکومتی اداروں کی ملی بھگت سے کاغذ کی قیمتیں آئے روز بڑھا رہی ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مزیدخبریں